قومی شاہراہ کے قریب عبادت گاہوں کی حفاظت

شمس آباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع تونڈ پلی میں جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر نے محبوب نگر کے دورہ کے موقع پر کچھ وقت کے لیے رکے اور یہاں پر سڑک کی توسیع کے کام جو گزشتہ کئی سالوں سے رکا ہوا ہے جس کی وجہ سے حادثات پیش آرہے ہیں ۔ اس موقع پر جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ قومی شاہراہ کے قریب واقع عبادت گاہوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ تونڈپلی میں مسجد ، درگاہ ، قبرستان اور مندر واقع ہے ۔ جس کی حفاظت کرتے ہوئے سڑک کی توسیع کے کام کا آغاز بہت جلد کیا جائے گا ۔ جس کے لیے مقامی مکینوں سے بات کرتے ہوئے مسئلہ کا حل نکالا جائے گا ۔ اس موقع پر سرینواس ریڈی رکن اسمبلی ، ایس ایم اسلم قادری ، ٹی آر ایس میناریٹی سیل جنرل سکریٹری ، پی شیکھر گوڑ ڈسٹرکٹ نائب صدر ، رتنم ، سریش گوڑ ، مجیب پٹیل کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔۔