قومی سلامتی کیلئے سائبر جرائم خطرناک فوج کو چوکس رہنے گورنر کا مشورہ

حیدرآباد /19 جون ( سیاست نیوز ) گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے آج فوج کو خبردار کیا کہ قومی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ سائبر سلامتی میں پیدا کئے جانے والے خلل سے ہے ۔ سائبر کی دنیا کو اس سلسلے میں چوکسی اختیار کرنی چاہئے ۔ یہاں ایک کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ آج کی دنیا میں معاشی سلامتی کی کوئی جنگ نہیں ہے ۔ اصل مسئلہ سائبر کی سلامتی ہے ۔ سائبر دنیا کو غلط معلومات پھیلانے سے روکنا ہوگا ۔ سائبر دنیا کی سلامتی ہی ضروری ہے ۔ ایم سی ای ایم ای سکندرآباد میں منعقدہ 95 میں ڈگری انجینئیرنگ اور 23 ویں ٹیکنیکل انٹری کورسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ سوپر پاور ممالک عصری ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اخترائی اقدامات کر رہے ہیں ۔ ہندوستانی فوج کو بھی سائبر دنیا کے ذریعہ لاحق خطرات سے نمٹنے کی تیاری کرنا چاہئے ۔