قومی سلامتی کو پیچیدہ نوعیت سے خطرہ لاحق

اعلیٰ دفاعی انتظامی کورس کی تقریب سے جنرل دلبیر سنگھ کا خطاب
حیدرآباد۔23مارچ ( پی ٹی آئی) فوج کے سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سوہاگ نے آج کہا کہ قومی سلامتی کا ماحول اپنی پیچیدگی اور ناقابل قیاس نوعیت کے سبب ایک چیلنج سے پُر کام ہے ۔ کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ میں اعلیٰ دفاعی انتظامی کورس ۔10 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل دلبیر سنگھ نے خبردار کیا کہ ’’ داخلی طور پر ہماری معاشراتی اور نسلی تنوع اس ضمن میں ایسے ناپاک اور شرپسند رجحانات کو سمجھنے میں غیر محفوظ کردیتی ہیں جس سے ملک میں عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین ‘ سرحدوں کی خلاف ورزی کئے بغیر غیر مملکتی عناصر کی مدد سے قومی سلامتی کو خطرہ میں ڈال سکتے ہیں ۔ انہوں نے سائبر اور سوشیل میڈیا کے بڑھتے خطرات پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ان سے نمٹنے چوکسی اختیار کی جائے ۔ جنرل دلبیر سنگھ نے شرکاء کو تروتیز اور کتابی انعامات پیش کیا ۔ کرنل سوربھ شرما کو اس کورس میں بہترین ہمہ گیر مظاہرہ پر چیف آف اسٹاف آرمی ٹرافی دی گئی ۔ کیپٹن ( انڈین نیوی ) دیوانشو رستوگی ایم ایم ایس امتحانات میں پہلا مقام حاصل کرنے پر چیف آف نیول اساف ٹرافی دی گئی ۔ انتہائی بہترین بیرونی طالب علم ٹرافی برائے ایچ ڈی ایم سی ۔10 بنگلہ دیش آرمی کے پی ایس سی کرنل ایس ایم قمر الحسن بُلبل کو دی گئی ۔