مرکزی وزیردفاع نرملا سیتارامن کا بیان، وزیراعظم مودی کا سابق فوجیوں سے خطاب
نئی دہلی ۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وسیع قومی جنگ کی یادگار ’’ایک تاریخی واقعہ‘‘ کی حامل ہے اور ملک میں ایک اور ’’یاترا کے مقام‘‘ کا اضافہ ہوا ہے جہاں شہری ہمارے بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے آتے ہیں۔ مرکزی وزیردفاع نرملا سیتارامن نے سابق فوجیوں کے ایک اجلاس سے نیشنل اسٹیڈیم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے ایک جنگی یادگار کے خواہاں رہی ہیں تاکہ عوام اپنے سپاہیوں کو جنہوں نے آزادی کیلئے ان جانوں کا نذرانہ پیش کیا، خراج عقیدت پیش کریں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس یادگار کو آج قوم کے نام معنون کیا جو انڈیا گیٹ کامپلکس کے 40 ایکر پر قائم ہے۔ انہوں نے پتھر سے بنی اس عمارت کے صحن میں مشعل جلاتے ہوئے خراج عقید پیش کیا اور ساابق فوجیوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس کا طرزتعمیر انوکھا ہے جس نے مقامی اور اطراف و اکناف کا فن تعمیر یکجا کیا گیا ہے۔ اس سے ایک طویل عرصہ سے عوام کو تنوع میں اتحاد کی تحریک ملتی ہے۔