قومی ترانہ کیلئے 52 سیکنڈ کیوں کھڑے نہیں ہوسکتے :انوپم کھیر

پونے ۔ /29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)فلم اداکار انوپم کھیر نے آج کہا کہ لوگ رسٹورنٹس میں انتظار کرسکتے ہیں ، فلم دیکھنے یا پارٹی مقامات پر طویل قطاروں میں کھڑے رہ سکتے ہیں ۔ لیکن وہ سنیما ہال میں قومی ترانہ سنائے جانے کے دوران 52 سیکنڈ کیلئے کھڑے کیوں نہیں ہوسکتے ۔ یہاں ایک تقریب میں انوپم کھیر اور طلاق ثلاثہ مقدمہ کی درخواست گزار شاعرہ بانو کو پرمود مہاجن میموریل ایوارڈ دیا گیا ۔