قندھار ۔ /23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے شہر قندہار میں لب سڑک ہوئے ایک بم دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ مہلوکین میں ضلع انتظامی سربراہ بھی شامل ہے۔ ارزگان صوبہ کے گورنر کے ترجمان دوست محمد نائب نے کہا کہ لب سڑک بم دھماکے میں ضلع انتظامی سربراہ محمد اسمعیل حق یار اور ان کا باڈی گارڈ ہلاک ہوگئے جبکہ وہ اپنے دفتر جارہے تھے ۔ ترجمان نے کہا کہ حملے میں حق یار کا ایک دوست زخمی بھی ہوگیا ۔ کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ اکثر اس طرح کے حملوں کیلئے طالبان کو ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔