قندوز حملہ میں ملوث ہونے کی پاکستانی تردید

اسلام آباد ۔ 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے نائب سربراہ فوج افغانستان سے ان الزامات کو مسترد کردیا کہ پاکستانی جنرل طالبان کے مختصر مدت کیلئے یرغمال بنانے میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔ مبینہ طور پر طالبان برقعے پہن کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ انہوں نے شمالی افغان صوبہ کے دارالحکومت میں گذشتہ ہفتہ 3 دن کیلئے حملہ کیا تھا۔ اقتدار سے بیدخل ہونے کے بعد یہ ان کی اب تک کی شاندار کامیابی تھی۔ افغانستان کے نائب سربراہ فوج جنرل مراد علی مراد نے افغان ذرائع ابلاغ سے کہاکہ پاکستانی فوج نے حملہ کی قیادت میں مدد کی تھی۔ انہوں نے ٹولو نیوز سے کہا تھا کہ ہم انہیں شناخت کرسکتے ہیں اور ان پاکستانی جنرلوں کو جو برقعہ پہن کر بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے، گرفتار کرسکتے ہیں۔ پاکستان 1996ء سے 2001ء کے طالبان دوراقتدار میں ان کا کلیدی حلیف تھا اور اس پر وقفہ وقفہ سے شورش پسندی کی تائید کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔