24 اپریل ادخال درخواست کی آخری تاریخ، تعلیم، قیام و طعام مفت
حیدرآباد 3اپریل (پریس نوٹ) سکریٹری اقامتی جونیر کالج تلنگانہ شریمتی شیشو کماری نے تلنگانہ میں چلائے جانے والے اقامتی کالجس کے لئے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ مسلم میناریٹی اُردو میڈیم / انگریزی میڈیم کے دو کالجس نظام آباد، حیدرآباد میں واقع ہیں جہاں پر مضامین جملہ ایک کالج کی نشست 115 ، 35 سی ای سی، 40 بی پی سی، 40 ایم پی سی۔ حیدرآباد میں داخلہ کے لئے اضلاع حیدرآباد، رنگاریڈی، محبوب نگر، نلگنڈہ، میدک۔ نظام آباد کالج میں داخلہ کیلئے نظام آباد، عادل آباد، کریم نگر، کھمم، ورنگل۔ مندرجہ بالا دو سنٹرس حیدرآباد و نظام آباد کالج میں داخلہ کے لئے متعلقہ پرنسپل سے ربط قائم کریں۔ www.tsrjcentrance ان اقامتی جونیر کالجس میں داخلہ کے لئے پہل کریں۔ جہاں پر مفت تعلیم کے ساتھ قیام و طعام اور نصابی کتب یونیفارم تمام بنیادی سہولیات حکومت کی جانب سے فراہم کی جاتی ہیں۔ جملہ ان دو کالجوں میں 230 سیٹس ہیں۔ سال اول میں داخلہ انٹرنس کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔ معیاری تعلیم کے ساتھ دینی مذہبی کردار سازی طلباء میں All Round Development کی کوشش کی جاتی ہے۔ اور سالانہ نتائج 100 فیصد پر تمام مضامین Regular Lecture موجود ہیں۔ اس ضمن میں محمد مسعود الدین احمد نے تمام صدر مدرسین این جی اوز ویلفیر اسوسی ایشن اولیائے طلباء اور خاص کر اساتذہ برادری سے توجہ دلانے کی اپیل کی ہے۔