منظورہ کاموں کی عاجلانہ تشکیل کی ہدایت : مئیر جی ایچ ایم سی
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اگست : ( آئی این این ) : جی ایچ ایم سی مئیر محمد ماجد حسین نے قلعہ گولکنڈہ پر پرچم کشائی تقاریب کے منظورہ کاموں کی عاجلانہ تکمیل کی سنٹرل زونل کمشنر اور تمام سینئیر انجینئرس کو ہدایت دی ۔ انہوں نے مزید ہدایت جاری کیا کہ سڑکوں کی تعمیر ، اسٹریٹ لائٹس ، صاف صفائی وغیرہ سے متعلق کاموں کی تیز رفتاری سے تکمیل کے لیے زائد آدمیوں کو تعینات کریں اور مشنری کا استعمال عمل میں لائیں ۔ مئیر بلدیہ ، کمشنر جی ایچ ایم سی سومیش کمار ، کاروان ایم ایل اے اور دیگر عہدیداروں نے جاریہ کاموں کا جائزہ لیا ۔ قلعہ گولکنڈہ آنے والے راستوں رام دیو گوڑہ چوراہا ، نانل نگر ایکس روڈ کے علاقہ شیخ پیٹ میں جنگی خطوط پر کام جاری ہے ۔ بنجارہ دروازہ ، لنگر حوض ، ٹولی چوکی کراس روڈ تا گولڈن پیالیس ، شیخ پیٹ ، آدتیہ نگر کلورٹ تا سیون ٹومبس ، ٹولی چوکی ایکس روڈ تا سیون ٹومبس ، ہری دان پور چوراہا تا گولکنڈہ ، ملٹری ہاسپٹل تا این ٹی آر مجسمہ قلعہ گولکنڈہ یوم آزادی تقاریب کے سلسلہ میں جنگی خطوط پر منظورہ کاموں کی تکمیل جاری ہے ۔۔