قلعہ گولکنڈہ میں آج مصری قراء کی محفل قرات

حیدرآباد ۔ 23 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : مدرسہ رحمت العلوم کے زیر اہتمام سالانہ مرکزی جلسہ قرات 24 مئی کو بعد نماز تراویح گورنمنٹ بوائز اسکول گراونڈ ، رسالہ بازار قلعہ گولکنڈہ میں زیر صدارت مولانا پیر سید شبیر نقشبندی محرک عالمی قرآنی و روحانی مہم منعقد ہوگا ۔ جب کہ جلسہ کی نگرانی مولانا قاری سید متین علی شاہ قادری کریں گے ۔ اس موقع پر عالم اسلام کی عظیم دینی درس گاہ جامعہ ازہر مصر کے قراء کرام الشیخ عمرو الدماریسی ، الشیخ احمد محمود ، شیخ عبداللہ راغب اپنے مخصوص انداز میں قرات کلام پاک سنائیں گے ۔ جلسہ کا آغاز قاری سید نور احمد شاہ قادری کی قرات اور سید دلاور علی شاہ قادری بلال کی نعت شریف سے ہوگا ۔ جناب کوثر محی الدین ، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری ، مولانا سید کاظم حسین ، مولانا سید شاہ اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ ، جناب ایم اے وحید ایکزیکٹیو آفیسر حج کمیٹی ، ڈاکٹر محمد مبشر احمد ، الحاج غلام محی الدین خان پاشاہ بھائی حیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔ کنوینر جلسہ قاری سید حمید الدین نے عامتہ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔