قلعہ بند مقام پر ایران کے سینٹری فیوجس

لاؤسان(سوئٹزرلینڈ)۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ایران کو سینکڑوں سینٹری فیوجس ایک سابقہ خفیہ مقام پر تہران میں کارآمد رکھنے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا ہے۔ یہ سینٹری فیوجس زیرزمین تہہ خانوں میں کارآمد رہیں گے اور تحقیق و ترقی کے کاموں کیلئے استعمال کئے جاسکیں گے۔ ایران کو اس کے علاوہ فورڈو سہولت فراہم کی جائے گی، حالانکہ ایرانیوں کو اس پر کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، کیونکہ اس کے نتیجہ میں جوہری بم تیار کئے جاسکتے ہیں۔ اس کے عوض ایران کو اپنے سینٹری فیوجس کی تعداد میں جو ناتانز پر کارکرد ہیں، کمی کرنی ہوگی اور دیگر سینٹری فیوجس قبول کرنے ہوں گے جو نیوکلیئر سے متعلق کام کیلئے سربراہ کئے جائیں گے۔ نیوکلیئر ہتھیاروں کے فشاری مرکزہ کیلئے یورینیم کی افزودگی نہیں کی جاسکے گی۔ فورڈو میں جن سینٹری فیوجس کی اجازت دی جائے گی، ان کیلئے ایندھن جست، ژینون یا گرامینم استعمال کیا جائے گا اور جو اَدویہ صنعت اور سائنس کے شعبوں میں استعمال ہوں گے۔ سینٹری فیوجس کی تعداد ، ہتھیاروں کی تیاری کیلئے درکار یورینیم افزودہ کرنے کے قابل نہیں ہوگی۔