قطع کلامی مت کیجئے

ہردِلعزیز بننے کیلئے اچھا سامع بننا ضروری ہے۔ دوسروں کو پہلے اپنے لئے گفتگو کا موقع دیجئے۔ لوگ اچھی باتیں کرنے والوں سے زیادہ اچھی طرح سننے والوں کو پسند کرتے ہیں۔ دوسروں کی بات کاٹے اور دخل دیئے بغیر توجہ سے سنئے، مخاطب کو غصہ نہ دلائیے، بحث مت کیجئے بلکہ اسے نرمی سے قائل کرنے کی کوشش کیجئے۔ کوئی آپ سے جھگڑے کے موڈ میں آئے اور آپ اسے خندۂ پیشانی سے پیش آئیں تو وہ خود ہی ٹھنڈا پڑجائے گا۔