اقوام متحدہ۔26 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ قطر کی مرکری نامی کمپنی نے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے تعمیر کیے جانے والے نئے شہر لوسیل میں کام کرنے والے ورکرز کو کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں دیں۔ ایمنسٹی کے مطابق لوسیل میں 78 ملازموں کو فروری 2016 ء سے کوئی تنخواہ نہیں دی گئی۔ ان مزدوروں کا تعلق ہندوستان، نیپال اور فلپائن سے ہے۔ دوسری جانب فٹبال کے نگران ادارے نے ایمنسٹی پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ تنظیم گمراہ کن خبریں پھیلاتی ہے اور جن ورکرز کو تنخواہ نہیں دی گئی، اُن کا تعلق 2022 ء کے ورلڈکپ سے نہیں ہے۔