دوحا‘ قطر۔ورلڈ کپ2022کی میزبانی قطر کریگا‘ غیر علاقائی لیبرس کے ساتھ مبینہ طور سے خرا ب سلوک کے پیش نظر چہارشنبہ کے روز سرکاری ذرائع ابلاغ کی خبر کے مطابق قطر نے کم سے کم شرح تنخواہ کا ورکرس کے لئے اعلان کیا ہے۔
قطر نیوز ایجنسی نے ا س بات کا بھی اعلان کیاہے کہ قدرتی گیس سے مالا مال امارات نے 36ممالک کے ساتھ باہمی معاہدہ کیا ہے جس کے ذریعہ وہ دوملین غیر وطنی لیبرس کو مضبوط قانونی مدد کریگا ۔
مذکورہ اعلان ایک ایسے وقت آیا ہے جو انٹرنیشنل لیبر تنظیم( ائی ایل او) اقوام متحدہ کے تحت قطر میں غیرعلاقائی ورکرس کے ساتھ قطر کے رویہ کی عبوری تحقیقات کا آغاز کیاہے۔
کم سے کم شرح تنخواہ اور معاہدے کا اعلان انتظامی ترقی ‘ لیبر او رسماجی امور کے وزیر سعاد الجفالی النیامی نے بیرونی سفارتی عملے کے ساتھ اجلاس کے دوران کیا۔کیو این اے کی خبر ہے کہ کم سے کم شرح تنخواہ سے انسانی سطح پر کام کرنے والوں کو ضرورت کی تکمیل میں مدد گار ثابت ہوگی۔
قطر میں کام کرنے والے مزدو ر پیشہ فراد کی تنظیموں اور دائیں بازو گروپس کا دعوی ہے کہ وعدے کے مطابق ادائی اب بھی نہیں کی جارہی ہے۔یہاں پر لیبر طبقے کو وقت پر تنخواہ ادا نہ کرنے کی وجہہ سے کافی تنقید کی جاتی ہیں۔
فبروری 2015میں قطر نے ویج پروٹکشن سسٹم متعارف کروایاتھا جو بڑی اصلاح تھا جس کے ذریعہ ورکرس کی تنخواہیں ماہانہ یا ہر پندرہ دنوں میں الکٹرانک طریقہ سے ادا کی جاسکے۔
مذکورہ ائی ایل کی میٹنگ جمعرات سے جنیوا میں شروع ہونے والی ہے جو نومبر9تک جاری رہے گی‘ اجلاس کے آخری مرحلے میں قطر تبادلہ خیال کاحصہ بنے گا۔
اگر یواے ادارے کی جانب سے تحقیقات شروع کی جاتی ہے تو قطر اور ورلڈ فٹبال باڈی فیفا کے لئے یہ باعث شرم با ت ہوگی۔