نئی دہلی ، 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہا کہ قطر میں تمام ہندوستانی محفوظ اور سلامت ہیں اور اور جو وطن آنا چاہتے ہیں ان کی سہولت کیلئے خصوصی فلائٹس چلائی جارہی ہیں۔ وزارت امور خارجہ ترجمان گوپال باگلے نے کہا کہ یہ ہندوستانیوں کا تخلیہ نہیں ہورہا ہے۔ اس کی کوئی ضرورت بھی نہیں ہے۔ تخلیہ کی بعض رپورٹس پر وزارت نے وضاحت کی ہے۔