قطر ایرویز سربراہ کاخواتین کی اہانت پر مبنی بیان ہنگامہ کا سبب

لندن۔6 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) قطر کی فضائی کمپنی ’’قطر ایئرویز‘‘ کے چیف ایگزیکٹو اکبر الباکر کی جانب سے منگل کے روز سڈنی میں گفتگو کے دوران ’’خواتین کی عمومی اہانت‘‘ کیے جانے پر سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔الباکر ہوابازی کے بین الاقوامی اتحادIATA کا صدر منتخب ہونے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ایک آسٹریلوی خاتون صحافی نے مشرق وسطی کے ممالک کی فضائی کمپنیوں میں خواتین کی کمزور نمائندگی سے متعلق سوال پوچھ لیا۔اس پر باکر نے جواب دیا کہ ’’یقینا، یہ منصب کسی مرد کے ہی پاس ہونا چاہیے (ان کا اشارہ فضائی کمپنیوں میں مرکزی عہدے کی جانب تھا)‘‘۔