قطر اور پاکستان میں 20سالہ قدرتی سیال گیس کا معاہدہ

قطر گیس اور پاکستانی گلوبل انرجی انفرااسٹرکچر لمیٹیڈ کے درمیان دستاویزات کا تبادلہ

دوحہ 2 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) قطر گیس اور پاکستانی گلوبل انرجی انفرااسٹرکچر لمیٹیڈ کے درمیان قدرتی سیال گیس کی فروخت اور خریداری کا 20 سالہ معاہدہ ایک خصوصی تقریب میں جس کے میزبان وزیر اعظم پاکستان نواز شریف تھے ہوا۔ قطر کے وفد کی قیادت سعد شیریڈا الکعبی صدر و سی ای او قطر پٹرولیم اور صدر نشین قطر گیس بورڈ آف ڈائرکٹرس اور شیخ خالد بن خلیفہ الثانی سی ای او قطر گیس اور قطر گیس کمپنی کے سینئر عہدیدار وفد میں شامل تھے۔ قطری وفد کا خیرمقدم نواز شریف اور دیگر پاکستانی مرکزی وزراء اور پاکستان کے سینئر سرکاری عہدیداروں نے کیا۔ معاہدے کی شرائط کے مطابق قطر گیس 13 لاکھ ٹن سالانہ قدرتی سیال گیس پاکستان کو 20 سال تک سربراہ کرے گا جس کی شرائط کے بموجب اس مقدار میں 23 لاکھ ٹن سالانہ تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ قدرتی سیال گیس قطر گیس 2 کی جانب سے جو دنیا کی پہلی مکمل متحد قدرتی سیال گیس قدر کے سلسلے کا ونچر ہے کی جائے گی۔ پہلی قسط توقع ہے کہ پاکستان کو قطر گیس کی جانب سے 2018ء میں سربراہ کی جائے گی۔

الکعبی نے وزیر اعظم پاکستان کی پرجوش میزبانی کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الکعبی نے کہا کہ ان کی کمپنی کے ساتھ معاہدے پر عمل آوری اس لئے ممکن ہے کیونکہ انہیں پاکستان پر پورا بھروسہ ہے کہ یہ توانائی کی ایک وسیع منڈی ہے۔ اس سے پاکستان کی توانائی کی ضروریات بھی پوری ہوں گی۔ اس کے لئے پاکستان قدرتی سیال گیس پیدا کرنے والی کمپنی پر انحصار کرسکتا ہے۔ اس طرح دونوں ممالک کے طویل تاریخی برادرانہ تعلق ذمہ دار ہیں۔ اس معاہدے سے قدرتی سیال گیس اور بحیثیت عمومی قدرتی گیس پر انحصار کا بھی مظاہرہ ہوتا ہے کہ یہ صاف ستھرا توانائی کا ذریعہ ہے جو گرین گیسیس کے عالمی اخراج پر قابو پاسکے گا۔ نئے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ خالد بن خلیفہ الثانی سی ای او قطر گیس نے کہا کہ قطر گیس کو 20 سالہ معاہدے پر انتہائی خوشی ہے۔ خاص طور پر اس لئے کہ اس سے پاکستان کے ساتھ قطر کے تعلقات مستحکم ہوں گے جو مسلسل ترقی کررہا ہے اور قدرتی سیال گیس کی ایک اہم منڈی بن گیا ہے۔ انہوں نے اس معاہدے پر عظیم اعتماد کا دعویٰ کیا اور کہا کہ وہ منتظر ہیں کہ متعلقہ ٹیمیں باہمی اشتراک کے ذریعہ کام کریں گی اور محفوظ اور قابل اعتماد قدرتی سیال گیس پاکستان کو سربراہ کریں گے۔