قطری وفد کی چندرا بابو سے ملاقات

حیدرآباد ۔ 22 ۔ نومبر : ( آئی این این ) : قطر کے ایک صنعتی وفد نے آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے آج یہاں ملاقات کی اور ریاست ( اے پی ) میں 10 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے سے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ۔ قطر کی مجلس وزراء کے جنرل سکریٹریٹ میں مشیر شیخ ڈاکٹر حمد بن ناصر الثانی کی قیادت میں دوحہ کے وفد نے آندھرا پردیش کے چیف منسٹر سے ملاقات اور بات چیت کے دوران ریاست میں سرمایہ کاری کے موقعوں اور امکانات پر تبادلہ خیال کیا ۔ قطری وفد نے آندھرا پردیش میں خانگی سطح پر سرمایہ کاری کے ایک پروگرام کو قطعیت دی ۔ شیخ ڈاکٹر حمد بن ناصر الثانی نے مسٹر چندرا بابو نائیڈو کو دورہ قطر کی دعوت بھی دی ۔۔