قطری شہزادہ کا پاکستان میں سرمایہ کاری پر غور

لندن ۔7اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) قطری شہزادہ پاکستان میں کسٹم ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اپنی قیمتی کاریں قبضے میں لئے جانے کی وجہ سے اپ سیٹ ہے۔ یہ کاریں قانونی طور پر سابق سینیٹر سیف الرحمٰن کی فیکٹری میں پارک کی گئی تھیں۔ یہ بات قابل اعتماد ذرائع سے معلوم ہوئی ہے۔ کسٹمز انٹیلی جنس نے قطری شہزادے حماد الثانی اور ان کے فیملی ارکان کی کاریں اسلام ا?باد میں سیف الرحمٰن کی فیکٹری کے ویئر ہائوس پر چھاپہ مار کر قبضے میں لی تھیں اور اس کی خبریں نیشنل میڈیا پر نشر ہوئی تھیں۔ قطری شہزادے حماد بن جاسم الثانی کی زیر ملکیت لندن، اٹلی، نیویارک کے متعدد ٹاپ ہوٹلز ہیں، جن میں انٹرنیشنل لندن چرچل حیات ریجنسی بھی شامل ہے، جہاں پاکستانی حکومت کے وفود قیام کرتے ہیں۔ پرنس کے قریبی ایک ذریعے نے بتایا کہ پاکستانی حکومت کے حکام کے ایکشن سے یہ خبر شہ سرخیوں میں آئی ‘جو انتہائی بدقسمی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملک میں مسلسل پولیٹیکل وچ ہنٹنگ کی وجہ سے، جس کا اسے سامنا کرنا پڑا ہے، قطری شہزادہ پاکستان میں اپنی سرمایہکاری کے پلانز پر نظر ثانی کر رہا ہے۔