قطرالزامات کے دستاویزات ملنے کا محقق کی جانب سے انکشاف

ساؤپالو۔12جون ( سیاست ڈاٹ کام ) فیفا کے محقق مائیکل گارشیا نے کہا ہے کہ قطر کی جانب سے 2022ء ورلڈ کپ کی میزبانی کے حصول کیلئے دی جانے والی ملین ڈالرس کی رشوت کے متعلق دستاویزات انہیں بہت پہلے دستیاب ہوچکے ہیں ۔ مانا جارہا ہے کہ اس انکشاف کے بعد یہ گمان مزید شدت اختیار کرچکا ہے کہ قطر نے ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے پیسے کا استعمال کیا ہے نیز ورلڈ کپ کے اہم اسپانسرس نے اس معاملہ کی گہرائی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ گارشیا نے کہا کہ اخبار کی رپورٹ سے قبل ہی انہیں بہت کچھ ذخیر دستاویزی شکل میں حاصل ہوچکا ہے ۔واضح رہے کہ برطانیہ میڈیا نے الزامات لگائے ہیں کہ قطر نے ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے رشوت دی ۔

اپل گراؤنڈکو بہترین وکٹ کا ایوارڈ
حیدرآباد۔12جون ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میںحالیہ منعقدہ انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میںحیدرآباد کے راجیوگاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کو بہترین میدان اور یہاں کی وکٹ کو بہترین وکٹ کا ایوارڈ ملا ہے ۔ یہ ایوارڈس ایچ سی اے کے چیف کیوریٹروائی ایل چندر شیکھر نے حاصل کیا جب کہ اس موقع پر مسٹر سنجے پٹیل سکریٹری مسٹر انوراگ ٹھاکر اور دیگر اہم عہدیدار موجود تھے۔انتظامیہ نے ان عزائم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی اس شناخت کو مستقبل میں بھی برقرار رکھیں گے ۔