سیاست اور ملت فنڈ سے انتظامات ، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : سیاست اور ملت فنڈ کے زیر اہتمام قریشی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے تعاون و اشتراک سے 90 واں دوبدو ملاقات پروگرام بروز ہفتہ 3 نومبر کو صبح 10 تا 4 بجے شام رائل ریجنسی گارڈنس فنکشن ہال آصف نگر روڈ روبرو پٹرول پمپ منعقد ہوگا ۔ پروگرام صرف اور صرف قریشی برادری کے لیے مقرر کیا گیا ہے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب سعید بن محمد القیعطی ، جناب فیصل بن علی القیعطی پروپرائٹرس رائل ریجنسی گارڈنس کے علاوہ شیخ فیروز الوال والے صدر جمعیتہ القریش حیدرآباد ، الحاج خورشید حسین صدر جمعیتہ القریش سکندرآباد شرکت کریں گے ۔ قریشی برادری کے لڑکے و لڑکیوں کے والدین اور سرپرستوں کے لیے یہ خصوصی پروگرام رشتوں کے انتخاب اور باہمی مشاورت میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔ جو والدین اس پروگرام میں شرکت کے خواہاں ہیں ۔ انہیں چاہئے کہ وہ اپنے ساتھ لڑکا اور لڑکی کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز زیادہ سے زیادہ تعداد میں رکھیں تاکہ اس کی مدد سے ایک دوسرے سے مشاورت کرنے میں آسانی پیدا ہوسکے ۔ جناب محمد مخدوم پاشاہ ہوٹل یوسفیہ منگل ہاٹ ، محمد عارف قریشی لیٹسٹ سوئیٹ شاپ مہدی پٹنم ، شاعر صاحب سکندرآباد ، عبدالرشید چھاونی ، محمد شریف نمائندہ کارپوریٹر ایرہ گڈہ ، محمد جہانگیر نارسنگی ، محمد حسین نورنگے ، محمد امجد پاشاہ جالنہ اور دیگر نے والدین اور سرپرستوں سے خواہش کی کہ لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے بے چین ہیں وہ اس زرین و نادار موقع سے استفادہ کریں ۔ تفصیلات کے لیے جناب سید خالد محی الدین اسد کوآرڈینٹر پروگرام فون نمبر 9391160364 پر ربط کریں ۔۔