جناب محمد رضی الدین معظم
٭ قرض کی ادائی کے لئے ہر نماز کے بعد سورۂ آل عمران کی آیات ۲۶،۲۷ سات بار پڑھ کر دعا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد قرض ادا ہو جائے گا۔
٭ کچھ لوگ مختلف وجوہات بتاکر دوسروں سے کثیر رقم حاصل کرلیتے ہیں اور پھر ادائی میں ٹال مٹول کے ذریعہ پریشان کرتے ہیں۔ ایسے میں سورۂ آل عمران کی آیات ۲۶،۲۷ ہر نماز کے بعد سات بار پڑھیں اور نام لے کر دعا کریں کہ ’’اے اللہ! اس شخص سے فوری رقم واپس دِلادے‘‘۔ ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
قطعات
حق کا پیام لے کر ماہِ صیام آیا
صد شکر مؤمنوں پر اِک فیضِ عام آیا
فیضانِ مغفرت ہے اس ماہ کی فضیلت
قرآں کا علم اس میں بااحترام آیا
٭
قرآن لے کے آیا قرآن کا مہینہ
کتنا عظیم ہے یہ فرقان کا مہینہ
واللہ اس کی نعمت واللہ اس کی عظمت
شایانِ شان ہے یہ برہان کا مہینہ
٭
آیا ہے نور لے کر عرفان کا مہینہ
سایہ فگن ہے ہم پر فیضان کا مہینہ
روزہ، زکوۃ، حج کا کرلیں ارادہ اس میں
آیا ہے بخششوں کے سامان کا مہینہ
(محمد امجد سلیم امجدؔ)