ممبئی ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سینئیر کانگریس قائد اشوک چوان نے آج اس واقعہ کی مذمت کی جہاں ایک بینک کے برانچ منیجر نے بلڈھانہ ڈسٹرکٹ کو ’ فصل کے لیے قرض ‘ کو منظور کرنے ایک کسان کی بیوی کو اپنے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کا مطالبہ کیا ۔ چوان کے اس واقعہ کو شرمناک اور ایک ترقی یافتہ ریاست مہاراشٹرا کے لیے بدنما داغ قرار دیا ۔ بلڈھانہ کی سنٹرل بینک آف انڈیا کے منیجر راجیش ہیوا سے کے خلاف ایک خاتون کی شکایت پر پولیس نے معاملہ درج کیا ہے جن سے مذکورہ بینک کی داتالا ولیج موقوعہ ملکاپور تحصیل برانچ پر ’ فصل کے لیے قرض ‘ کی درخواست داخل کی تھی اور بعد اماں یہ شکایت کی کہ بینک منیجر نے باتوں باتوں میں اس سے جنسی تعلقات استوار کرنے کی خواہش کی اور وعدہ کیا کہ اس کے عوض ’فصل کے لیے قرض ‘ کو فوری منظور کرلیا جائے گا ۔ منیجر نے خاتون کے بارے میں تمام تفصیلات بشمول مکان کا پتہ نوٹ کرلیا تھا اور ایک روز اپنے چپراسی کو اس کے مکان پر بھیج کر خاتون کو طلب کیا تھا جس پر خاتون نے فوری پولیس سے رجوع ہو کر بینک منیجر کی شکایت کی ۔