قرضوں کی معافی کی اسکیم پر عمل میں تاخیر، یدی یورپا کا شدید اعتراض

بیلگاوی ۔ 12 ؍ دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بی ایس یدی یورپا نے جے ڈی ایس ۔ کانگریس اتحادی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ زرعی قرضوں کی معافی کی اسکیم پر عمل میں تاخیر پر شدید اعتراض کیا اور کہا کہ حکومت نے 3 ماہ پہلے 20.48 لاکھ کسانوں کے مفاد میں 46 ہزار کروڑ روپئے کا اعلان کیا تھا’ اس نے 400 کسانوں کو قرض سے پاک دستاویز بھی تقسیم کئے تھے ۔ کرناٹک اسمبلی کے سرمائی سیشن کے تیسرے دن کے جی بوپیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے زیر امداد باہمی نے کہا کہ حکومت کو اس عمل کی تکمیل کیلئے مزید وقت درکار ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اہل کسانوں کی شناخت کا عمل جاری ہے ’ اس سے 22.48 کسانوں کو فائدہ ہوگا جنھوں نے امداد باہمی کی بینکوں’ رورل بینکس سمیت کمرشیل اور پی ایس یو بینکس سے قرض جات لئے ہیں۔ ان کے منجملہ 22.38 لاکھ کسانوں کی پہلے ہی شناخت کرلی گئی ہے تاہم اس عمل کی تکمیل کیلئے حکومت کو مزید وقت درکار ہے کیونکہ حکومت 42 شیڈولڈ کمرشیل بینکس اور 3 رورل بینکس سے معلومات حاصل کررہی ہیں۔