قربانی کی گندگی کی نکاسی کیلئے پلاسٹک بیاگس کی سربراہی

گنیش نمرجن کے دوران پڑے کچرے کی بھی صفائی کا منصوبہ ، جی ایچ ایم سی
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں سے نکلنے والے ناکارہ اشیاء کو سڑکوں پر پھیکنے سے بچانے کے لیے بلدیہ نے پالی تھین ، تھیلیاں فراہم کرنے کا پروگرام بنایا ہے اور اس دوران گنیش اتسو کے دوران سڑکوں کی صفائی اور دیگر انتظامات کے مد نظر جی ایچ ایم سی اور پولیس کئی طرح کے اقدامات کررہے ہیں علاوہ ازیں گنیش نمرجن کے وقت پوجا کے لیے استعمال کی جانے والی اشیاء کو بھی پالی تھین تھیلیوں میں ڈالنے کے لیے بھی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ جی ایچ ایم سی آٹھویں سرکل میں پولیس اسٹیشن کے ذریعہ تقسیم کے لیے 10 ہزار پالی تھین تھیلیاں تیار رکھی گئی ہیں اور بقر عید کے موقع پر گندگی سڑکوں پر نہ ڈالنے کے لیے بلدیہ شعور آگہی پروگرام بھی منعقد کررہا ہے ۔ بلدیہ کے عہدیداران اور پولیس آپسی تال میل کے ذریعہ پروگرام ترتیب دیتے ہوئے دونوں تہوار پرامن طریقہ سے اقدامات کررہے ہیں ۔ علاوہ ازیں پرامن اقدامات کے لیے امن کمیٹیوں کے بھی اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں ۔۔