قرآن قرأت مقابلہ میں 9 سالہ بچہ کو تیسرا مقام

رتلم ایم پی ۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب جدہ میں حالیہ منعقدہ بین الاقوامی قرآن قرأت مقابلہ میں ایک 9 سالہ بچہ کو تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ ان کے والد نے آج یہ بات بتائی۔ مسجد کے امام محمد رئیس نے بتایا کہ میرے فرزند عامر نے بین الاقوامی قرآن قرأت مقابلہ میں تلاوت قرآن کرتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ یہ مقابلہ 29 جون کو جدہ میں سعودی عرب کے شاہ سلمان کی نگرانی میں منعقد ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے فرزند کو 9 ہزار ریال کے علاوہ ایک توصیف نامہ دیا گیا ہے۔ 2000 امیدواروں میں انہوں نے بہترین مظاہرہ کیا۔ جدہ میں منعقدہ اس مقابلہ میں دنیا بھر کے مختلف ممالک سے ہزاروں بچوں نے حصہ لیا تھا۔