قرآن حکیم معجزہ عظیم اور اہم تاریخی مقامات پر ویڈیو فلم کی نمائش

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینئیر طالب علم جناب سعید آرکیٹکٹ کی برسوں کی محنت اور کاوشوں سے تیار کردہ فلم بہ عنوان ’قرآن حکیم معجزہ عظیم اور اہم تاریخی مقامات ‘ کی نمائش بروز منگل 28 اپریل کو شام 7 بجے اردو ہال حمایت نگر میں منعقد ہوگی ۔ جناب سعید آرکیٹکٹ نے قرآن حکیم میں بیان کردہ مقامات کا دورہ کیا اور اسلامی ممالک میں موجود باقیات کی فلم بندی کی اور ایک اہم معلوماتی ویڈیو فلم تیار کی ہے ۔ فلم کی نمائش کے بعد شائقین کے لیے ویڈیو ڈسک بھی فراہم کی جائے گی ۔ اسلامی فن تعمیر کے نادر نمونے ، مسجد نبویؐ کے اولین دور کی تصاویر ، حضرت بلال حبشی کی مزار مبارک ، بحر میت ، دریائے نیل اور دیگر اہم تاریخی مقامات کو بہترین کامنٹری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے ۔ تاریخ اسلام سے دلچسپی رکھنے والے خواتین و حضرات سے استفادہ کی خواہش کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے جناب سعید آرکیٹکٹ سے 9676675611 پر ربط قائم کریں ۔۔