عوامی ویلنس سنٹر کا افتتاح، ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا خطاب
حیدرآباد۔یکم اپریل(سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ محمد محمودعلی کے ہاتھوں عوامی ویلنس سنٹر( یونانی) کا افتتاح عمل میںآیا۔ محکمہ آیوش اور طب یونانی سے وابستہ شخصیتیں بھی موجود تھے۔ قدیم عوامی دواخانہ کے ساٹھ سال کی تکمیل پرویلنس سنٹر کا قیام عمل میںلایاگیا ہے جہاں پر مرد اور خواتین ماہرین طب یونانی کی خدمات سے استفادہ کرتے ہوئے عوام کو بہترین علاج اور امراض سے متعلق مشورہ بھی دئے جائیں گے۔ اعزازی سکریٹری عوامی ویلنس سنٹر ڈاکٹر ابوالحسن اشرف نے بتایا کہ عام طور پر ویلنس سنٹر میں احتیاطی تدابیر او رامراض سے بچنے کے طریقے کار بتائے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ وسیع پیمانے پر ویلنس سنٹر مزید عصری سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ بعدازاں جناب
محمد محمودعلی نے کہاکہ یونانی طریقہ علاج کا دور واپس لوٹ رہا ہے۔ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ حکومت بھی آیوش کے تحت یونانی کو فروغ دے رہی ہے۔ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ اپریل کے پہلے ہفتے میں وہ قدیم یونانی شفاء خانہ چارمینار کا دورہ کریں گے اور عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق یونانی دواخانہ چارمینار کی ترقی کے لئے اپنے فنڈ سے ایک کروڑ کی اجرائی کا کلکٹر حیدرآباد کے حوالے کیاجائے گا۔ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ شفاء خانہ چارمینار کی ترقی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔ انہو ںنے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھررائو کی خصوصی توجہہ کے ساتھ چارمینار شفاء خانہ کی عظمت رفتہ کو بحال کیا جائے گا۔ عوامی ویلنس سنٹر کے ذمہ داران کو بھی ہدایت کے طور پر جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ وہ یونانی طریقے علاج کو فروغ دینے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے انتظامیہ کو مبارکباد بھی پیش کی۔