قدیم طرز کے پاسپورٹس کی تبدیلی کیلئے 24 نومبرتک مہلت

حیدرآباد 6 اکٹوبر (پریس نوٹ) بین الاقوامی تنظیم برائے شہری ہوا بازی نے مشینوں پر پڑھے نہیں جانے والے دستی تحریر پر مبنی پاسپورٹس کی عالمی سطح پر برخاستگی کے لئے 24 نومبر تک مہلت دی ہے۔ 25 نومبر کے بعد ایسے تمام پاسپورٹس منسوخ تصور کئے جائیں گے کیوں کہ بیرونی حکومتیں اس قسم کے ’نان مشین ریڈیبل پاسپورٹس‘ پر سفر کرنے والے کسی بھی شخص کو ویزا نہیں دیں گی۔ حکومت ہند 2001 ء سے جدید طرز کے مشین ریڈیبل پاسپورٹس رائج کی ہے جس پر تمام تفصیلات مشینوں کے ذریعہ درج ہیں اور مشینوں پر انھیں پڑھا جاسکتا ہے۔ تاہم 2001 ء سے قبل بالخصوص 1990 ء کے عشرہ میں 20 سالہ میعاد کے لئے جاری کردہ پاسپورٹس پر پاسپورٹ گیرندوں کے نام، پتہ و دیگر تفصیلات ہاتھ سے تحریر شدہ ہیں اور ان پر پاسپورٹ گیرندہ کی تصویر چسپاں ہے۔ ایسے تمام پاسپورٹس غیر اہم آر پی ایس کے زمرہ میں آتے ہیں۔ ایک تخمینہ کے مطابق نومبر 2014 ء تک بھی دستی تحریر پر مبنی تقریباً 2.86 لاکھ پاسپورٹس زیراستعمال تھے۔ چنانچہ ہند اور بیرونی ممالک میں مقیم ایسے تمام افراد جن کے پاس قدیم طرز کے پاسپورٹ ہیں، مقررہ مہلت کے اختتام سے قبل جدید طرز کے پاسپورٹس کے حصول کیلئے درخواست دال کریں تاکہ مستقبل میں بیرونی سفر میں دشواریوں سے محفوظ رہ سکیں۔