فیاپسی میں 2 تا 4 مارچ مقرر ، سندر بھروانی ، پرکاش اگروال و دیگر کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد فیلاٹیک اینڈ ہابیز سوسائٹی کے زیر اہتمام 2 تا 4 مارچ کو فیاپسی ریڈہلز میں صبح 10 تا 6 بجے شام اسٹامپس ، کائنس ، کرنسی نمائش منعقد ہوگی ۔ اس نمائش کے ذریعہ ملک کی تمام ریاستوں کے سوسائٹی ، فورمس ، تنظیمیں جو ایک زمانے سے ان اسٹامپ کے کلکشن میں مصروف ہیں وہ شائقین ٹکٹ ، کرنسی اور نوٹس کے لیے فروختگی ، مشاہدہ اور تعارف کے لیے رکھی جائیں گی ۔ اور اس نمائش کے ذریعہ شائقین کو 1840 کے کرنسی نوٹ ، ٹکٹس اس وقت چلنے والے سکوں ، اسٹامپ کے ساتھ اور اس کے بعد سے اب تک جو تبدیلیاں پیدا ہوئی ہیں اور جو سکے ، نوٹس منظر عام پر آئے ملاحظہ کے لیے رکھتے ہوئے معلومات بہم پہنچائی جائیں گی ۔ یہ بات آج صدر سوسائٹی جناب سندر بھیروانی ، نائب صدر پرکاش اگروال ، سکریٹری بی کے ناگیال نے پریس کانفرنس میں بتائی ۔ انہوں نے 620 اور 1840 کے سکوں ، اسٹامپس اور کرنسی نوٹس کو بتاتے ہوئے اس وقت کے ڈاک ٹکٹس سے بھی واقف کروایا اور کہا کہ ان دنوں ٹکٹوں ، سکوں اور نوٹوں کی بڑی اہمیت ہے اور اس کے قدر داں ہندوستان ہی نہیں بیرونی ممالک میں موجود ہیں ۔ اس نمائش میں صرف ٹکٹس کے نادر نمونوں کا ملاحظہ کروانے کے ساتھ ساتھ باذوق لوگ ان ٹکٹس کی بھی خریداری کرسکیں گے ۔ نمائش میں ملک کی تمام ریاستوں سے سماجی و فلاحی تنظیموں کے نمائندوں کو دعوت دی گئی ہے اس کے علاوہ باذوق لوگ جو ٹکٹس کو اپنے ہاں محفوظ کیے ہوئے ہیں وہ بھی فروخت اور نمائش کے طور پر اپنا نام درج کرواسکتے ہیں ۔ انہوں نے اس نمائش کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ نظام کے دور اور اس سے قبل کے دور میں ایسی قدیم و نادار اشیاء تھیں جس کو دیکھ کر نوجوان اور طالب علموں کی آنکھیں ششدر رہ جاتی ہیں ۔ اس کے علاوہ ان کے ہاں اسپیشل اسٹامپس جو گلاس ، کپڑوں پر پرنٹ اور ایمبرائیڈری کی شکل میں ہے بتایا ہے ۔ اور ساتھ ہی پہلا اسٹامپ نظام دور حکومت میں 1869 میں اجراء کیا گیا ۔ اسے بھی نمائش کے لیے رکھا جائے گا ۔ 1948 کے اسٹامپ بھی نمائش میں رکھے جائیں گے ۔ لیکن سیاسی اتھل پتھل کے باعث وہ منظر عام پر آ نہ سکے ۔ اس موقع پر جوائنٹ سکریٹری سوسائٹی جناب وکاس لکھوٹیا اور دیگر موجود تھے ۔۔
ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات درود شریف و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی بروز جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی شکر گنج مقرر ہے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔ بعد نماز عشاء نگران محفل کا خطاب اور ’ جماعت ابوالفداء ‘ کا قصیدہ بردہ شریف اور ذکر و سلوک و مراقبہ کی مجلس رہے گی ۔۔