قدرتی پہاڑوں کی باقیات کو برقرار رکھنے شعور کی بیداری

حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : سوسائٹی ٹو سیوراکس اور گریٹ حیدرآباد اڈوینچر کلب کے زیر اہتمام 14 دسمبر کو صبح 7-30 تا 4 بجے شام گھراے مبارک نزد تارامتی بارہ دری منعقد ہوگا ۔ جس کا مقصد حیدرآباد اور اس کے اطراف و اکناف واقع قدرتی پہاڑوں کی باقیات کو برقرار رکھنے سے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار آج یہاں پی آر ہیڈ گریٹر حیدرآباد اڈوینچر کلب مسٹر سریش گولوائل ، سکریٹری سوسائٹی ٹوسیوراکس فروک قادر ، خازن سیوراکس سنگیتا ورما ، فاونڈر گریٹ حیدرآباد اڈوینچر کلب مسٹر دیانت علی نے پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ قدرتی پہاڑوں کے دلکش مناظر کے نظاروں اور پہاڑی کی نشانیوں کو برقرار رکھنے کی مہم سے متعلق منعقدہ Hyderabad Rockathon 2014 میں شرکت کے لیے داخلہ فیس 6 تا 12 سال عمر کے بچوں کے لیے 300 روپئے اور 12 سال اور اس سے زائد عمر والوں کے لیے 400 روپئے رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی اور سماج پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قدرتی پہاڑوں کے تحفظ میں اپنا بھر پور تعاون کریں تاکہ شہر کو قدرتی مناظر کی خوبصورتی کی برقراری کے علاوہ رینگنے والے جانوروں کی افزائش نسل کو بھی برقرار رکھا جاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر پہاڑوں کے قدرتی مناظر کی ڈاکیو منٹری بھی کرنے کی اجازت رہے گی ۔ انہوں نے عوام سے زیادہ سے زیادہ شرکت کی اپیل کی ہے ۔۔