قدرتی وسائل کے موثر استعمال کیئے ماہرین ماحولیات آگے آئیں: صدر کووند

نئی دہلی۔20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے چہارشنبہ کو کہا ہے کہ قدرتی وسائل کے بہترین اور موثر استعمال کے لیے ماہرین ماحولیات آگے آئیں تاکہ ایک دوستانہ ماحول کو پروان چڑھائے گی۔ ترقی پذیر ممالک کے لیے سب سے اہم ضرورت نہ صرف توانائی اور ماحولیات کی ضرورت ہے بلکہ روایاتی توانائی کے حصول کے لیے قدرتی ذرائع کا موثر اور بہترین استعمال نہایت اہم ہے۔ آج وہ کونسل آف سائنٹفک ریسرچ کی جانب سے منعقدہ ENCO2019 کانفرنس کا افتتاح کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اکثر ممالک بشمول ہندوستان کے کوئلہ اہم حیثیت کا حامل ہے۔ چنانچہ صدر کووند نے زور دیا کہ ایسی ٹیکنالوجی کو اختیار کریں جو سبزکانوں کے لیے موزوں ہوں۔ ہندوستان 4.0 کے مطابق صنعتی انقلاب کے تحت ہر شہری کو نہ صرف سستی توانائی کی سہولت پہنچائے بلکہ قومی معیشت کو بھی فروغ دے۔ صدر کووند نے کہا کہ پیرس معاہدہ کے مطابق ہندوستان کا اربن اخراج کنٹرول کا نہ صرف پابند ہے بلکہ اس کے مقررہ ٹارگٹ کو حاصل کرنے پر بھی عمل پیرا ہے۔ انہوں نے اسی بات کے پیش نظر صنعتوں کو وہ مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ دستوانہ توانائی ٹیکنالوجی پر عمل پرا ہوں تاکہ قدرتی وسائل کا صحیح استعمال ہو اور ان کے استعمال سے ملک خوشحالی کی طرف گامزن ہو۔