قبل از وقت انتخابات ‘ تلگودیشم کی تین کمیٹیوں کی تشکیل

حیدرآباد ۔ /9 ستمبر (سیاست نیوز) ریاست میں قبل از وقت انتخابات کے پیش نظر تلگودیشم نے اپنی سرگرمیوں میں تیزی پیدا کرکے تین کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صدر تلنگانہ تلگودیشم ایل رمنا نے کہا کہ تین کمیٹیوں میں انتخابی کوآرڈینیشن کمیٹی ، انتخابی منشور کمیٹی اور انتخابی تشہیر کمیٹی شامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کوارڈینیشن کمیٹی ایل رمنا کی زیرقیادت مسرس آر چندر شیکھر ریڈی ، این ناگیشور راؤ ، آر پرکاش ریڈی ، ای پیدی ریڈی اور ایم وینکٹیشور راؤ پر مشتمل رہے گی ۔ انتخابی منشور کمیٹی ٹی دیویندر گوڑ کی زیرقیادت مسرس چندر شیکھر ریڈی ، بی نرسمہلو ، علی مسقطی اور شریمتی بی شوبھا رانی پر مشتمل رہے گی ۔ انتخابی پبلسٹی کمیٹی مسٹر جی موہن راؤ کی زیرقیادت مسرس ایس وینکٹ ویرپا ، کے دیاکر ریڈی ، اروند کمار گوڑ اور آر لکشمن نائیک پر مشتمل رہے گی ۔