مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب شیخ عکرمہ صبری نے کہاکہ امریکی صیہونی قوتیں فلسطینیوں کوبلیک میل کرکے قبلہ اول کو سلب کرناچاہتی ہیں
مقبوضہ بیت المقدس ۔ مسجداقصیٰ کے امام وخطیب اور ممتا ز عالم دین شیخ عکرمہ صبری نے کہاکہ قبلہ اول صرف مسلمانوں کی ملکیت ہے جس پر یہودیوں کاکوئی حق نہیں۔
ان کا کہناتھا کہ امریکی اور صیہونی قومتیں فلسطینیوں کو بلیک میل کرکے قبلہ اول سلب کرنا چاہتی ہیں۔
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب شیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی مسلمانوں سے اپنے خطاب میں کہاکہ مسجد اقصی مسلمانوں کی تھی ہے اور ائندہ بھی مسلمانوں ہی ملکیت رہے گی۔
ا س پر یہودیوں کا مذہبی حق کا دعوی باطل ہے۔ انہوں نے کہاکہ قبلہ اول پر یہودیوں کے دھاوے اور شر انگیز کاروائیوں سے مسجد اقصیٰ کویہودیوں کی ملکیت نہیں بنایا جاسکتا ۔
مسجد اقصیٰ کا چپہ چپہ مسلمانوں کا ہے او ریہ فیصلہ پروردگار عالم نے کررکھاہے
۔اس کے کسی ایک معمولی حصہ سے بھی دست بردارہونے کا کوئی جواز نہیں۔شیخ عکرمہ صبری نے کہاکہ قبلہ اول پر دھاؤؤں کا آغاز دشمن ارائیل شرون نے کیااورآج یہودیوں کے ہر مذہبی موقع پر قبلہ اول کو یہودیو ں کے لئے کھول دیاجاتا ہے ۔
قبلہ اول پر یہودیوں کو ملکیت جتانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ فلسطینی عالم دین نے امریکہ کی طرف سے فلسطینیوں کی امداد بند کرنے کو سیاسی بلیک میلنگ قراردیا او رکہاکہ فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد بند کرکے حق واپسی کی تصفیہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔
انہو ں نے کہاکہ امریکہ کی طرف سے نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل کو عربوں او رمسلمانوں کے لئے ’ صدی کا تمانچہ‘ قراردیا