قبرص سے مصری اغوا کنندہ کے خلاف مقدمہ سے دستبرداری

نیکوشیا (قبرص) ۔19اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) قبرص پولیس نے کہا کہ ایک مصری شہری جو 2016 اندرون ملک ایجپٹ ایئر کے اغوا کنندگان میں شامل تھا اور اُس نے مشرقی بحرروم کے ایک جزیرہ میں طیارے کو اترجانے کی ہدایت دی تھی اور اس کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا ۔ پولیس کے بموجب سیف الدین مصطفے کے خلاف مقدمہ سے دستبرداری اختیار کرلی گئی ہے اور اسے اس کے وطن کے حوالے کردیا گیاہے ۔