قبائلی اراضیات کا تحفظ کرنے حکومت سے مطالبہ

حیدرآباد 26 فبروری ( این ایس ایس ) تلنگانہ آدی واسی گریجن سنگھم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قبائلی حقوق کا تحفظ کرنے اقدامات کئے جائیں اور بیرونی افراد کو ان کی اراضیات پر قبضہ کرنے اور ایجنسی علاقوں میں داخل ہونے سے روکا جائے ۔ سنگھم کے زیر اہتمام ایک گول میز کانفرنس میں یہ مطالبہ کیا گیا ۔ اس میں مختلف افراد نے حصہ لیا اور حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ عمدا ایجنسی ایکٹ پر عمل آوری میں لا پرواہی برت رہی ہے اور اس کی خلاف ورزیوں پر خاموشی برتی جا رہی ہے ۔ آدی واسیوں کی اراضیات پر بیرونی افراد قبضے کرتے ہوئے لوٹ مچا رہے ہیں۔ مختلف قبائلی تنظیموں کے نمائندوں نے حکومت سے اس سلسلہ میں ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل آوری کو یقینی بنایا جائے اور قبائلی اراضیات کا دوبارہ سروے کروایا جائے ۔