نئی دہلی، 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) قبائلی امور کے مرکزی وزیر جویال اورام نے حکومت کی قبائلی طبقے کو سماجی اور اقتصادی طورپر کو بااختیار بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے جمعرات کے روز کہا کہ ون-دھن یوجنا کے تحت جنگل کی پیداوار کے حصول، قیمت اور مارکیٹنگ کی جارہی ہے ۔ مسٹر اورام نے یہاں ‘ جنگل کی چھوٹی پیداوار کے لئے کم از کم امدادی قیمت اور جنگل کی دولت کی قیمت کی یوجنا’ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دیہی اکائیوں کو فروغ دینے کے لئے ون دھن یوجنا سے مدد ملے گی۔ انہوںنے کہا کہ ون دھن یوجنا کے تحت جنگل کی پیداوار کا کلیکشن اسٹور بنایا جارہا ہے ۔ ان میں قبائلی نوجوانوں اور خواتین کو جنگل کی پیداوار کی قیمت اور مارکیٹنگ کی تربیت بھی دی جارہی ہے ۔ تیس ہزار ون دھن مراکز پر یہ پروگرام چلایا جارہا ہے اور ہر مرکز کو 15 لاکھ روپے دیئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس اسکیم سے قبائلی برادری کو بچولیوں کے شکنجے سے بچانے میں مدد ملی ہے ۔