تعلیمی ادارہ جات نشانہ، بڑے پیمانے پر سازش، پروفیسر ہرا گوپال و دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔یکم مئی(سیاست نیوز) فسطائی طاقتیں اپنی سازشوں کو کامیاب بنانے کے لئے قبائیلوں ‘ دلت اور اقلیتی طبقات کاعرصہ حیات تنگ کرنے کے بعداب تعلیمی اداروںکو اپنا نشانہ بنارہے ہیںاور ہندوستان کے جمہوری نظام کو کھوکھلا کرنے کی بڑے پیمانے پر سازشیں بھی کررہے ہیں۔ فسطائی طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے سیکولر ذہن کی سیاسی جماعتوں اور تنظیمو ںکو ایک پلیٹ فارم پر انے کی ضرورت ہے ۔سیول لبیر ٹیز کمیٹی تلنگانہ اسٹیٹ کی ایک روزہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کے دوران پروفیسر ہر ا گوپال ان خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ گوتم نولکھا نئی دہلی‘ پروفیسر گڈ م لکشمن ‘ نارائن رائو نے بھی پہلے اجلاس سے خطاب کیاجبکہ کانفرنس کے دوسرے سیشن سے انجہانی روہت ویمولہ کی والدہ رادھیکا ویمولہ ‘ممتاز قومی جہدکار سونی سوری‘ پروفیسر تتھا گت سین گپتااور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اپنے سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے پروفیسر ہرا گوپال نے مرکزی حکومت کو آرایس ایس کی اشاروں پر کام کرتے ہوئے قبائیلیوںدلتوں اور اقلیتوں کے ساتھ ناانصافی کا ذمہ دار قراردیا۔ گوتم نولاکھا کہاکہ بستر چھتیس گڑھ کے بشمول حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی ‘ جواہر لال نہرو یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں میں فسطائی طاقتوں کی جانب سے ڈھائے جارہے مظالم سے عوام کا دھیان ہٹانے کے لئے آرایس ایس اور اس کی محاذی تنظیمیںدیش بھگتی کے نعرے کا سہارا لے رہے ہیںجبکہ ان کا دیش بھگتی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔رادھیکا ویمولہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میںدلت طلبہ کے ساتھ ناانصافی کے خلاف احتجاج کرنے والے روہت ویمولہ کو خودکشی کے لئے مجبور کرنے والے خاطی آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔ رادھیکا ویمولہ نے کہاکہ روہت ویمولہ اور ایچ سی یو طلبہ کے ساتھ انصاف تک ہم اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے ۔