قانون ساز کونسل کی دو نشستوں کیلئے ٹی آر ایس امیدواروں کے ناموں پر غور

حیدرآباد 19 فبروری ( سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز کونسل میں حلقہ گرایجویٹ اور حلقہ ٹیچرس کی مخلوعہ دو نشستوں کیلئے تلنگانہ راشٹرا سمیتی امیدواروں کے نام پر غور کرکے اپنے با اعتماد پارٹی رفقاء اور متعلقہ اضلاع کے وزراء کے ساتھ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راو نے ایک اجلاس طلب کیا۔ اس اجلاس کا چیف منسٹر کے کیمپ آفس پر آج صبح انعقادعمل میں آیا ۔ اجلاس میں پارٹی رفقاء کے علاوہ مسرس جگدیش ریڈی وزیر توانائی ڈاکٹر لکشما ریڈی کے علاوہ دیگر بھی شریک تھے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ اضلاع نلگنڈہ ورنگل اور کھمم گریجویٹ حلقہ کیلئے مختلف ناموں بشمول مسٹر بی نریندر ریڈی صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی ضلع نلگنڈہ کے نام پر بھی سنجیدگی کے ساتھ غور کیا گیا ۔ اسی درائع نے مزید بتایا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راو نے پھر ایک مرتبہ کل یعنی 20 فبروری کی اولین ساعتوں میں پارٹی رفقاء کے ساتھ بیٹھ کر اضلاع نلگنڈہ ‘ورنگل و کھمم کے ساتھ ساتھ اضلاع محبوب نگر‘ رنگا ریڈی اور حیدرآباد کیلئے کونسل کی دو نشستوں کیلئے پارٹی امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دیں گے اور ٹی آر ایس پارٹی امیدواروں کا اعلان کریں گے ۔