قانون ساز کونسل میں 5بلس منظور

حیدرآباد۔ 25 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی قانون ساز کونسل میں آج پانچ اہم بلوں کو منظوری دی گئی۔ حکومت کے تلگو زبان کو دسویں جماعت تک لازمی قرار دیتے ہوئے متعارف کردہ بل کے علاوہ ریاستی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے انتخابات سے متعلق ترمیمی قوانین بل، پوسٹ گریجویٹ میڈیکل اسٹوڈنٹس کو ایک سال تک سرکاری ہاسپٹلس میں لازمی طور پر خدمات انجام دینے کے لزوم کو ختم کرتے ہوئے ترمیمی قوانین بل، ایڈوکیٹس، ایڈوکیٹس کلرکس ویلفیر فنڈ ترمیمی قوانین بل اور اسائنڈ لینڈ ترمیمی قوانین بل کو متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔