قانون ساز کونسل ضمنی چناؤ، ٹی آر ایس امیدواروں کے ناموں کو آج قطعیت

حیدرآباد 12 مئی (سیاست نیوز) صدر ٹی آر ایس اور چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ 13 مئی کو پوڈیچری اور ٹاملناڈو کے دورہ پر روانہ ہونے سے پہلے قانون ساز کونسل کی 3 نشستوں کے لئے ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے اپنی پارٹی کے امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دیں گے۔ رنگاریڈی، نلگنڈہ اور ورنگل لوکل اتھاریٹیز حلقوں کے لئے ٹی آر ایس کے امکانی امیدواروں کی حیثیت سے بی مہندر ریڈی، جی سکھندر ریڈی اور سی ایچ سرینواس ریڈی کے نام پارٹی حلقوں میں زیرگشت ہیں۔