حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( این ایس ایس): وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے ’نوٹ برائے ووٹ ‘ اسکام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قانون اپنا کام کرے گا ۔ انہوں نے یہاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریونت ریڈی اے سی بی تحویل میں ہیں اور تحقیقات میں حقائق کا پتہ چل جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اے سی بی اس مقدمہ سے نمٹ رہی ہے اور اس معاملہ میں قانون اپنا کام کرے گا ۔ تلنگانہ یوم تاسیس جشن کی اختتامی تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکوریٹی کے موثر انتظامات کئے گئے ہیں ۔۔