قاضی نذرالاسلام ایرپورٹ کے مودی پہلے مسافر

اندل (مغربی بنگال) /10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کا دو دن کا دورہ مکمل کیا اور قاضی نذر الاسلام ایرپورٹ سے دہلی واپس ہوئے ۔ یہ مشرقی ہند کا پہلا گرین فیلڈاور خانگی طور پر تعمیر کیا جانے والا ایرپورٹ ہے ۔ یہاں /12 مئی سے باقاعدہ کمرشیل پروازوں کا آغاز ہوگا ۔ مودی اس ایرپورٹ سے استفادہ کرنے والے پہلے مسافر بن گئے ہیں۔