اقوام متحدہ ۔ 13 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) لخضر براہیمی (80 سال)آج اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے ثالث برائے شام کی حیثیت سے مستعفی ہوگئے اور کہا کہ انہیں سفاکانہ اور مسلسل ابتر ہوتی خانہ جنگی کے خاتمہ میں ناممکن حالات کا سامنا ہوا جبکہ بین الاقوامی برادری بری طرح منقسم ہے کہ زائد از تین سالہ خونریزی کو کس طرح ختم کیا جائے۔ یو این سکریٹری جنرل بانکی مون نے یہ استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔