ہائیکو نورا (قازقستان) 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سویوز خلائی جہاز جس میں تین خلاء باز سوار تھے، یہاں سے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (ISS) کی جانب روانہ کیا گیا۔ سویوز راکٹ اپنے مقررہ وقت 0437 (جی ایم ٹی) پر اُس لانچنگ پیاڈ سے داغا کیا گیا جہاں سے 1961 ء میں مشہور روسی خلاء باز یوری گاگرین نے خلاء کا سفر شروع کیا تھا۔ اس ٹیک آف کے ذریعہ گاگرین لانچ پیاڈ سے اب تک روانہ کئے گئے راکٹس کی تعداد 500 ہوگئی۔ مشن کنٹرول کی جانب سے جاری کی گئی اطلاع کے مطابق راکٹ میں موجود تینوں خلاء باز جن میں ڈنمارک سے تعلق رکھنے والا خلاء باز بھی شامل ہے جس کی یہ پہلی خلائی پرواز ہے، کی حالت بہتر ہے اور صورت حال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔ تینوں خلاء بازوں کے نام سرگی والکوف، اینڈریز موگیسن اور پہلی بار خلائی پرواز کرنے والے عیدن ایمبیطوف شامل ہیں۔ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پہونچنے کے لئے اُنھیں دو دن درکار ہیں جس کے بعد دالکوف وہیں رہ جائیں گے کیوں کہ ٹیم کی قیادت اُن کے ہاتھوں میں ہے جبکہ مابقی دونوں خلاء باز آئندہ ہفتہ کرہ ارض پر واپس آجائیں گے۔