قادر علی بیگ مرحوم کو 32 ویں برسی پر خراج

3 اور 5 جون کو سالار جنگ میوزیم ، چومحلہ پیالیس پر ڈراموں کی پیشکشی
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : تھیٹر اور اسٹیج کی دنیا کی عالمی شخصیت جناب قادر علی بیگ مرحوم کو ان کی 32 ویں برسی کے موقع پر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت تلنگانہ ، چومحلہ پیالیس ، سالار جنگ میوزیم اور قادر علی بیگ تھیٹر فاونڈیشن کے تعاون اشتراک سے خراج عقیدت پیش کرے گا ۔ اس سلسلہ میں ڈرامہ ’ ساون حیات ‘ 3 جون کو شام 7 بجکر 30 منٹ پر سالار جنگ میوزیم پر پیش کیا جائے گا ۔ ڈرامہ گولکنڈہ کی شہزادی حیات بخشی بیگم کی زندگی پر مبنی ہے ۔ اس کو نور بیگ اور محمد علی بیگ نے لکھا ہے ۔ اس کا اردو ترجمہ قادر الزماں نے کیا ہے جب کہ محمد علی بیگ اس کے ڈائرکٹر ہیں۔ ٹکٹس bookmyshow.com پر دستیاب ہیں ۔ قادر علی بیگ مرحوم کو خراج کے طور پر دوسرا اسٹیج ڈرامہ ’ قلی دلوں کا شہزادہ ‘ 5 جون شام 7 بجے چومحلہ پیالیس پر پیش کیا جائے گا ۔ بانی حیدرآباد اور صاحب دیوان شاعر قلی قطب شاہ کو ترکی اور امریکی اور یوروپی ممالک میں بے پناہ مقبولیت حاصل تھی انہی کی زندگی پر یہ ڈرامہ پیش کیا جارہا ہے ۔ اس کو نور محمد اور محمد علی بیگ نے لکھا ، اس کا اردو ترجمہ قادر الزماں نے کیا جب کہ محمد علی بیگ اس کے ڈائرکٹر ہیں ۔ ای میل theatrefoundation@baigtheatrefoundation.com یا فون نمبر 914023430791 پر ربط کریں ۔۔