حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( ایم اے سلام) : قادر علی بیگ تھیٹر فاونڈیشن کے زیر اہتمام تاریخی لولیجنڈ و بانی حیدرآباد قلی قطب شاہ کی بھاگ متی سے محبت کی داستان پر مبنی ڈرامہ ’’ قلی دلوں کا شہزادہ ‘‘ 28 مارچ کو 7-30 بجے شام آئیٹی سی ونڈسرما نور بنگلور میں پیش کیا جائے گا ۔ جسے حیدرآبادی تھیٹر آئیکان و ملک کے نوجوان پدما ایوارڈ یافتہ رائٹر محمد علی بیگ اور نور بیگ نے تحریر کیا ہے جس کا اردو ترجمہ قدیر زماں نے کیا ہے ۔ اس ڈرامہ کو بیگم رضیہ بیگ پروڈیوس کررہی ہیں ۔ جناب محمد علی بیگ اس ڈرامہ کے ڈائرکٹر ہیں ۔ قلی دلوں کا شہزادہ ڈرامہ کو یورپین میڈیا اور یو یس پریس نے انڈین ماسٹر پیس سے تعبیر کیا ۔ اس ڈرامہ میں شیڈو ڈانس ، تاریخی سیٹس اور ملبوسات کے علاوہ وارثی گھرانے کے قوال کے فن کی وجہ یہ 17 ویں صدی کے گولکنڈہ کے بادشاہی ماحول کا احساس دلائے گا ۔ اس ڈرامہ کی غیر معمولی پیشکش کی وجہ ہندوستان کے علاوہ فرانس ، کینڈا ، امریکہ اور ترکی کے تھیٹر فیسٹیولس میں بھی شامل کیا گیا یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ محمد علی بیگ کو فرانس کے اعزاز کے علاوہ گلوبل ایکسنس تھیٹر ایوارڈ سے ٹورنٹو میں سرفراز کیا گیا ۔ انہوں نے اپنے والد قادر علی بیگ کے پروڈکشن پر پنکھڑیاں ( انوپم کھیر ، کبیر بیدی ) ، آئنہ (مرحوم فاروق شیخ ) ، دادا صاحب پھالکے (للت دوبے ) ، ریشم کی ڈور ، تارامتی (عارف زکریا ) ہزایکسلٹیڈ ہائنس ( وانی گنپتی ) کے علاوہ 400 ایڈ فلمیں اور ڈاکیومنٹریز بھی بنائی ہیں ۔۔