پولیس اعلیٰ عہدیداروں ، آرٹسٹوں بیوروکریٹس اور دیگر کی شرکت
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : قادر علی بیگ تھیٹر فاونڈیشن بہ تعاون تلنگانہ اسٹیٹ پولیس اکیڈیمی کے زیر اہتمام منعقدہ ہریتا ہرم پروگرام مراد نگر مہدی پٹنم میں اختتام کو پہنچا ۔ دوران پروگرام سنتوش مہرا آئی پی ایس ہیڈ آف تلنگانہ اسٹیٹ پولیس اکیڈیمی نے اپنے ماتحت عہدیداروں آرٹسٹوں اور اہم شخصیتوں جیسے بیگم رضیہ بیگ چیرپرسن قادر علی بیگ تھیٹر فاونڈیشن ، پدم شری محمد علی بیگ ، ڈائرکٹر ونور بیگ ، وائس پریسیڈنٹ نے فاونڈیشن کی جانب سے شریک تھے ۔ جب کہ بیوروکریٹس شالینی مشرا ، اجئے مشرا ، کے پدمانا بھیا کے علاوہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداران جیسے ایس اے ہدی ، ٹی کرشنا پرساد ، کارپوریٹر عائشہ روبینہ ، سوشلسٹ و تھیٹر آرٹسٹ بشمول شیری زوائیر ، مدھو ، وکرم ، سوامی ناتھ ، رشمی ، اوم سیٹھ ، کویتا گرلیچھا ، شلپا جین ، وجئے پرساد اور دیگر نے شرکت کرتے ہوئے شجرکاری مہم میں حصہ لیا ۔۔