قادر علی بیگ تھیٹرس کے 12 ویں ایڈیشن کا کل سے آغاز

تھیٹر فیسٹیول میں قومی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکاروں کی شرکت
حیدرآباد۔یکم نومبر(سیاست نیوز) باوقار قادر علی بیگ تھیٹرس کے بارہویں ایڈیشن کا شہر حیدرآباد میں میں 3نومبر سے آغاز ہوگا جس میں قومی او ربین الاقوامی سطح کے شہریافتہ تھیٹرس فنکارشرکت کریں گے۔ نومبر 3تا بارہ نومبر جاری رہنے والے مجوزہ تھیٹرفیسٹول کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے قادر علی بیگ تھیٹر فاونڈیشن کے سربراہ محمد علی بیگ نے بتایا کہ مذکورہ دس روزہ تھیٹرفیسٹول کی کا افتتاح نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمودعلی کے ہاتھوں 3نومبر کو ہوٹل پارک حیات ‘ حیدرآباد میںہوںگا اور اس افتتاحی تقریب میںبیگم رضیہ بیگ چیرمن قادر علی بیگ تھیٹرس فاونڈیشن ‘ سی پرتھا سارتھی چیرمن کروی‘ تھامس ابراہیم جنرل مینجر پارک حیات مہمانِ خصوصی ہونگے جبکہ ممتاز ایکٹر اور ڈائرکٹر للت دوبے کے کینوٹ سے تقریب کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اس تقریب سے ایکٹر ڈائرکٹر ٹام الٹر‘نوین متل  آئی اے ایس‘کمشنر آئی این پی آرتلنگانہ اسٹیٹ‘ مسٹر جیش رنجن آئی اے ایس ورکن فیسٹول کمیٹی‘ پدما شری محمد علی بیگ فیسٹول ڈائرکٹر کے خطابات ہونگے۔جناب محمد علی بیگ نے کہاکہ قومی او ربین الاقوامی سطح پر تھیٹرس کے متعلق حیدرآبادی عوام کے رحجانات پر پائے جانے والے خدشات کو دور کرنے کے مقصد سے ہم بین الاقوامی طرز کے قادری علی بیگ تھیٹرس فیسٹول کاحیدرآباد میںانعقاد عمل میںلارہے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ قادرعلی بیگ نے کہاکہ اس بارہ دس روز ہ تھیٹرس فیسٹول میںعلاقائی زبان کو بھی شامل کیا گیاہے او رایک ڈرامہ تلگو کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تارامتی بارہ داری آڈیٹوریم‘ رویندر بھارتی کا بھی اس موقع پر انتخاب عمل میںلایا گیا ہے تاکہ وہا ںپر تھیٹرس فیسٹول کا انعقاد عمل میںلایاجاسکے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر آئی این پی آئی نوین متل نے کہاکہ حکومت تلنگانہ کو اس عظیم تھیٹر فیسٹول کا حصہ بن کر فخر محسوس ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ ائی این پی آر کے اشتراک سے منعقد ہونے والے مجوزہ تھیٹرس فیسٹول حیدرآباد کو بین الاقوامی شہر ت فراہم کرنے میںمدد گار ثابت ہوگا۔ اس کے علاوہ ہوٹلس مرکیو کے جنرل مینجر دنیش رائے اور ڈائرکٹر کاروی دھیرج پارتھا سارتھی بھی اس موقع پر موجودتھے۔