قادر علی بیگ تھیٹرس فاونڈیشن کا تھیٹر فیسٹیول کا آغاز

کمشنر آئی این پی آر نوین متل اور مختلف شخصیتوں کی شرکت
حیدرآباد۔3نومبر(سیاست نیوز) قادر علی بیگ تھیٹرس فاونڈیشن کے زیراہتمام منعقدشدنی بارہ روزہ گیارویں تھیٹر فیسٹول کا شاندار پیمانے پر آج افتتاح عمل میںآیا۔ افتتاحی تقریب میں کمشنر آئی این پی آر حکومت تلنگانہ مسٹر نوین متل‘آئی ٹی سکریٹری حکومت تلنگانہ مسٹر جیش رنجن‘ فیسٹول ڈائرکٹر پدم شری ایوارڈ یافتہ محمد علی بیگ‘ ممتاز اداکارہ وڈائرکٹر ایل دوبئے‘ ایکٹر اینڈ ڈائرکٹر ٹام آلٹر‘ چیرپرسن قادری علی بیگ تھیٹر فاونڈیشن محترمہ بیگم رضیہ بیگ‘ سی پرتھا سارتھی چیرمن کاروی‘ مسٹر تھامس ابراہیم جنرل مینجر پارک حیات حیدرآباد کے علاوہ شریمتی لکشمی دیوی راج‘ محترمہ نور بیگ او رشہر حیدرآباد کی معزز شخصیتوں نے بھی اس افتتاحی تقریب میںشرکت کی۔آئی ٹی سکریٹری جیش رنجن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دنیا میںمنفرد انداز کی پہنچان رکھنے والے حیدرآبادی تھیٹرس فاونڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے تھیٹرس فیسٹول کے حیدرآباد میںانعقاد پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہاکہ فیسٹول کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے میںفخر محسوس کررہا ہوں ہے کہ حیدرآباد میں اپنے ہی فاونڈیشن کے زیراہتمام بین الاقوامی شہر ت یافتہ تھیٹرس فیسٹول کا آغاز ہوا ہے۔ انہو ںنے کہاکہ حالیہ دنوں میں ریاست کو بہتر سرمایہ کاری کے نظام قائم کرنے پر نمبرون کا درجہ حاصل ہوا ہے اور اس پر بین الاقوامی شہر ت یافتہ تھیٹرس فیسٹول کاحیدرآباد میںانعقاد ایک نیا سنگ میل پارکرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد میں بھی تھیٹرس کے شائقین کا روز بہ روزاضافہ ہوتاجارہا ہے ایسے میں اس قسم کے فیسٹول تھیٹرس کے شعبہ کی ترقی میںمددگار ثابت ہونگے۔انہوں نے کہاکہ افتتاحی تقریب کے موقع ممتاز ایکٹر وڈائرکٹر ٹام آلٹر کے شو کے علاوہ بارہ روزہ فیسٹول کا ہر شو او ر پروگرام قابل ستائش ہوگا۔ ایل دوبئے نے کہاکہ محمدعلی بیگ نے اپنے والد قادر علی بیگ کے خواب کو شرمندہ تعبیربنانے کے لئے جو مشقتیںکی ہیںوہ قابلِ تقلید ہیں۔انہوں نے کہاکہ محمدعلی بیگ نے حیدرآباد تھیٹر س فیسٹول کے انعقاد کی تیاریوں کے ذریعہ ایک تاریخ رقم کی ہے،اگر اس قسم کے فیسٹول میں حکومت شامل ہوتی ہے تو تھیٹرس شعبہ میںایک نیا انقلاب برپا ہوگا۔ تھیٹرس فیسٹول ڈائرکٹر محمدعلی بیگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تما م شرکاء ‘ آرٹسٹوں اور تھیٹرس کلاکاروںکے علاوہ اسپانسرس کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے اتنے عظیم فیسٹول کا انعقاد عمل میںلایاجاسکا۔بعدازاں محترمہ بیگم رضیہ بیگ کے ہاتھوں بارہ روزہ تھیٹرس فیسٹول کے بروچر کی رسم اجرائی عمل میںلائی گئی۔